شہاب پورہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک روانی متاثر
گڑھوں کے با عث حادثات کا خدشہ ،شہریوں کا سڑک کی تعمیر ومر ت کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہاب پورہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات، شہریوں کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، شہاب پورہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث شہریوں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سبب بننے لگی ۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور دیگر گاڑیوں کو بھی گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہاب پورہ روڈ ایک اہم گزرگاہ ہے ، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں گزرتی ہیں تاہم سڑک کی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ نے آمدورفت کو مشکل بنا دیا ہے ۔ سڑک پر موجود گڑھوں کے باعث حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا جبکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہاب پورہ روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی مرمت اور تعمیر و بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments