مویشی باڑ وں کی شہر سے منتقلی کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

 مویشی باڑ وں کی شہر سے منتقلی کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

پیرا فورس پیپلز کالونی مارکیٹ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کاررو ائی کرے :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کچا ایمن آباد روڈ یونین کونسل نمبر 27، پیپلز کالونی مارکیٹ، کشمیر روڈ فرید ٹاؤن اور دستگیر روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن کے دورے کئے اور صفائی ستھرائی، سیوریج کی صورتحال، تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے حسن ٹاؤن، شیخ ٹاؤن، میراں جی ٹاؤن، صابر ٹاؤن، ریلوے لائن کے اطراف اور کنگنی والا پھاٹک بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو یونین کونسل کے تمام علاقوں میں صفائی آپریشن فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے ، خالی پلاٹس میں جمع پانی اور گندگی فوری ختم کرنے اور گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا عمل مؤثر بنانے پر زور دیا۔پیپلز کالونی مارکیٹ کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کو کارروائی کی ہدایت کی جبکہ گرین بیلٹس کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے پی ایچ اے کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...