موبائل فون خراب نکلا ،دکاندار کو شہری کو رقم ادا کرنے کا حکم

موبائل فون خراب نکلا ،دکاندار  کو شہری کو رقم ادا کرنے کا حکم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ چودھری محمد فاروق نے ڈی سی آفس کے ایک ملازم صارف کو ناقص موبائل فروخت کرنے پر پہلی سماعت پر د کاندار کو متنبہ کرتے ہوئے 22ہزار 500روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

شہری حسیب علی نے متعلقہ موبائل شاپ سے سمارٹ موبائل فون خریدا تاہم ڈبہ کھولنے پر فون خراب نکلا۔ شہری کی شکایت پر مسئلہ حل اور رقم واپس کرنے کے بجائے دکاندار نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور وارنٹی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...