تتلے عالی:پانی سکولز،ہسپتالوں کی بنیادیں کمزور کرنے لگا
جناز گاہ،سپورٹس کمپلیکس کی چھتیں بھی خطرناک،مقامی تنظیم کا وزیراعلیٰ کو خط
تتلے عالی(نامہ نگار )برساتی پانی نصف صدی پرانی سرکاری عمارتوں کی بنیادوں کو کمزور کرنے لگا، مقامی شہریوں نے حفاظت کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔مقامی این جی اوملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بھجوائے گئے خط میں کہا کہ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع لڑکیوں اور لڑکوں کے سرکاری سکول،مریم نواز شریف ہیلتھ ہیلتھ کلینک،ویٹرنری ہسپتال میں نکاسی آب کی سہولیات نہ ہونے کے باعث60سال سے روز مرہ استعمال اور برساتی پانی عمارتوں کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے ۔جناز گاہ،سپورٹس کمپلیکس کی چھتیں بھی خطرناک ہو گئی ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی حادثہ سے قبل سرکاری عمارتوں سے نکاسی آب کیلئے نالوں کی تعمیرکو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments