بار کو انویسٹرز ، پراکسیز سے نجات دلانے کا وقت آگیا :عابد ساقی
پلیٹ فارم ظالموں کے ہتھے چڑھ گیا ،پاکستان بار کی صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار ) وکیل رہنما سابق جنرل سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار عابد ساقی ایڈووکیٹ نے پاکستان بار کونسل کے آئندہ انتخابات میں صدارت کے امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔وکلا کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار کا پلیٹ فارم کبھی مظلوموں کا پلیٹ فارم ہوکرتا تھا جو اب ظالمو ں کے ہتھے چڑھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے انہوں مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر کے گروپ سے 4سال قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی اور خاموش ہوگیا تھا لیکن اب خاموشی کو توڑنا ہو گا کیونکہ بار کے پلیٹ فارم کو انویسٹرز اور پراکسیز سے نجات دلانا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وکلا نمائندوں اور دوستوں سے رابطہ کے بعد مجھ میں نیا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوا اور اس حوصلہ افزائی نے نئی توانائی پیدا کردی ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر بار کی اصل شناخت کو بحال کر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments