این ا ے 77:ن لیگ 66ہزار 339کم ووٹ لیکر بھی فاتح
2024کی نسبت مرکزی مسلم لیگ 23ہزار 680زیادہ ووٹ لیکر بھی ہار گئی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)این اے 77کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد بشیر ورک گزشتہ عام انتخابات کی نسبت اپنے والد سے 66 ہزار 339 ووٹ کم لے کر بھی پہلی مرتبہ ایم این اے منتخب ہوگئے جبکہ مرکزی مسلم لیگ گزشتہ عام انتخابات کی نسبت 23ہزار680 ووٹ زیادہ لے کر بھی شکست کھاگئی۔عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن کے محمود بشیر ورک ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر ایم این اے بنے تھے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار راشدہ طارق 91ہزار825 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں تاہم مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار 6 ہزار538 ووٹ کے سکے تھے لیکن محمود بشیر ورک کی وفات کے بعد خالی نشست پر مسلم لیگ ن نے مرحوم کے بیٹے راشد بشیر ورک کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا جنہوں نے 43 ہزار 365 ووٹ لئے اور ایم این اے منتخب ہوگئے جبکہ ضمنی الیکشن میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار ابراہیم گجر عام انتخابات کی نسبت توقع سے زیادہ 30 ہزار218 ووٹ لے گئے تاہم غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد بشیر ورک 43ہزار 365 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ۔ فارم 45 کے مطابق ضمنی الیکشن میں صرف 81 ہزار 151 ووٹ کاسٹ ہوسکے جن میں 52 ہزار 10 مرد ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 29 ہزار 141 خواتین نے ووٹ کاسٹ کئے تاہم 1135 ووٹ مسترد ہو گئے ۔ضمنی الیکشن میں 3 سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار وں سمیت 11 امیدواروں نے حصہ لیا، تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن این اے 77 سے بائیکاٹ کیا جبکہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت میں امیدوار کھڑا نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments