گیپکو کی نجکاری کیلئے تیاریاں ، اثاثوں کا ریکارڈ مرتب

گیپکو کی نجکاری کیلئے تیاریاں ، اثاثوں کا ریکارڈ مرتب

67گرڈ سٹیشن ،ایک لاکھ 12ہزار ٹرانسفارمر پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کئے جائینگے

گوجرانوالہ(عثمان مہر )گیپکو کی پرائیوٹائزیشن کے انتظامات کی تیاری ،ٹرانسمیشن سسٹم کو پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کرنے سے قبل اثاثہ جات کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا،اربوں روپے کے ٹرانسمیشن سسٹم کی ری ویلیوایشن اور اثاثہ جات کا ریکارڈ تیار کرکے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو ارسال کردیا گیا جس کے مطابق گیپکو کی حدود میں شامل اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات ،وزیر آباد،منڈی بہائوالدین،حافظ آباد اور نارووال میں گیپکو صارفین کی تعداد60لاکھ سے تجاوز کرچکی، صارفین کو بجلی کی ترسیل کیلئے 67گرڈ سٹیشن فعال ہیں جبکہ 1100سے زائد فیڈرز کی لائنیں پھیلی ہوئی ہیں، بجلی نظام کیلئے بچھائی گئی ایل ٹی اور ایچ ٹی لائنیں 44ہزار کلو میٹر تک ہیں جبکہ مختلف کیٹیگریز اور لوڈ کے 1لاکھ 12ہزارسے زائد ٹرانسفارمرز سسٹم کا حصہ ہیں جنہیں پرائیویٹائزیشن کے عمل کے بعد پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کرد ئیے جائیں گے تاہم گیپکو کی پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت رہیں گی اور گیپکو افسر وں کے زیر استعمال گاڑیاں بھی افسر وں کے نام ہی رہیں گی تاہم شعبہ آپریشن کی کمرشل گاڑیاں پرائیویٹ کمپنی کے سپرد ہونگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...