اشیا خورونوش کیلئے نیلے ڈرموں اور رنگ دار شاپنگ بیگز کا استعمال
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں نیلے ڈرموں اور رنگ دار شاپنگ بیگز کا استعمال نہ رک سکا ۔
نیلے ڈرموں اور پلاسٹک بیگزمیں دودھ،دہی،کھانے پینے کی گرم اشیا کے استعمال سے مختلف ا مراض کا باعث ہونے پر حکومت نے ان پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں گوالے نیلے ڈرموں میں دودھ ڈال کرموٹر سائیکل ودیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مقامی دکانوں اور شہروں میں لے جاکرفروخت کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تما شائی بنی ہوئی ہے ۔شہریوں نے نیلے ڈرموں کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments