سیالکوٹ:سردی بڑھتے ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ

سیالکوٹ:سردی بڑھتے ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سیالکوٹ اور گردو نواح میں فارمی انڈوں کی اونچی اڑان، مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے انڈا کھانا بھی مشکل ہو گیا، فی انڈہ35 روپے کا فروخت ہونے لگا۔

دوروز قبل فارمی انڈوں کا 30 درجن والا باکس 10200 روپے میں فروخت ہورہا تھا لیکن اب وہی باکس 11400 روپے میں ہول سیل میں فروخت ہو رہا ہے جس کے باعث دکانوں پر درجن انڈے 380 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے حساب سے فی درجن انڈے 320 روپے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...