علامہ اقبال کی شاعری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ:سعید بھلی

علامہ اقبال کی شاعری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ:سعید بھلی

شاعر مشرق کے بلند افکار، اقوال زریں اور نصیحتوں کے مخاطب نوجوان ہیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے بلند افکار، اقوال زریں اور ان کی نصیحتوں کے مخاطب زیادہ تر نوجوان نسل ہی ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اسلاف کی زندگی کا مشاہدہ کریں اور جو انہوں نے علمی ذخیرے چھوڑے ہیں ان کا بغور مطالعہ کر کے اقوام عالم میں اپنا مقام بنا ئیں ، علامہ اقبال کی شاعری آج بھی ہماری قومی و ملی زندگی کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار لائبریری میں مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے 149 یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری شہباز شمس، سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی، شاہد شریف وڑائچ،غزالہ عدنان راجپوت ،قراۃ العین طارق بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...