10سالہ نیزہ بازنے تجربہ کار گھڑسواروں کو شکست دیدی
کوٹ پنڈی والا میں 3روز ہ نیزہ بازی مقابلوں میں 1300گھڑ سواروں کی شرکت
پھالیہ (نامہ نگار )پھالیہ کے تاریخی گاؤں کوٹ پنڈی والا میں روایتی ثقافت جوش و خروش سے بھرپور سالانہ 3روزہ نیزہ بازی میلہ اور دربار عالیہ ہجکہ شریف کے بانی پیر سید سلطان شیرازی کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں، میلے میں پنجاب بھر سے 1300 سے زائد گھڑ سواروں نے شرکت کی اور تین روز تک جاری رہنے والے نیزہ بازی کے سنسنی خیز مقابلوں میں فن کا مظاہرہ کیا ،عرس اور نیزہ بازی مقابلوں کا انعقاد بانی و سجادہ نشین دربار عالیہ ہجکہ شریف صاحبزادہ پیر سید شناور سلطان شیرازی کی زیر سرپرستی کیا گیا ۔
الکرم حیدری کلب آف منڈی بہاؤالدین کے صرف 10سالہ ننھے گھڑ سوار عبداللہ الطاف رانجھا آف راں نے تجربہ کار گھڑ سواروں کو پیچھے چھوڑ دیا اور 1300 سے زائد شرکا کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر کے صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ اختتامی تقریب میں رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، رکن صوبائی اسمبلی اختر عباس بوسال اور صاحبزادہ پیر سید شناور سلطان شیرازی سمیت سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ،نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گھڑ سواروں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments