حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر کا بیوٹی فکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
حافظ آباد (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال،شہر میں جاری بیوٹی فکیشن پراجیکٹ اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
ہسپتال دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جنرل ایمر جنسی،چلڈرن ایمر جنسی،میڈیکل وارڈ،سرجیکل وارڈ،میڈیسن سٹور سمیت دیگر شعبہ جات میں مریضوں کو دستیاب مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اکبری دروازہ کے تاریخی ورثہ کی بحالی،کچہری بازار اور فوارہ چوک کی بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے افسر وں کو انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments