سیالکوٹ:فیکٹریوں میں خواتین کو طبی امداد کیلئے موبائل ایمرجنسی سکواڈ قائم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے صنعتی ورکرز بالخصوص خواتین محنت کشوں کو فیکٹریوں میں فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل ایمرجنسی سروس کا افتتاح کر دیا۔
پہلے مرحلے میں 2موبائل الیکٹرک سکوٹی کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی،تفصیلات کے مطابق مستقبل قریب میں ایمرجنسی سکواڈ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے الیکٹرک سکوٹیز اور موبائل ہیلتھ وین بھی شامل کی جائے گی، موبائل ایمرجنسی سکواڈ روزانہ تین سے چار فیکٹریوں کا دورہ کرے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments