مہندی تقریب میں 2 افراد کی ہلاکت ٹک ٹاکر پتلو کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ٹک ٹاکر پتلو کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، مہندی کی تقریب میں 2افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش ہوگی۔
ملزم کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ امانت علی کی عدالت میں پیش کیا ، پتلو اور اس کے بھائی کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم پتلو کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پاک فوج کی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس پرخصوصی آگاہی تقریبمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں، طلبہ، اساتذہ کی کثیر تعداد میں شرکت ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، صحت مند طرز زندگی ناگزیر،مقررین اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس پر پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، جامعات کے طلبہ اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا مقصد عوام میں ذیابیطس کی علامات، وجوہات اور اس سے بچا ؤکے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے ذیابیطس سے بچا ؤ اور صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرز زندگی کو ناگزیر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ معمولات میں مثبت تبدیلیاں اپنا کر ذیابیطس کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ذیابیطس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شرکا نے پاک فوج کی کاوش کو سراہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments