لالہ موسیٰ:گاڑی کی ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
حسنین شبیر اور زین شبیر رات کوگھرواپس آرہے تھے ،سدھڑی میں حادثہ ہوگیا حسنین شبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا، زین شبیر کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل
لالہ موسیٰ (نمائندہ دُنیا) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دیونہ منڈی کے نواحی گاؤں عالی کے رہائشی محمد شبیر کے دو جواں سال بیٹے حسنین شبیر اور زین شبیر گزشتہ رات گھر واپس آ رہے تھے کہ سدھڑی کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں چھوٹا بیٹا حسنین شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ بڑے بیٹے زین شبیر کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments