وزیر بلدیات کی حاجی محمد لطیف سعید مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی

 وزیر بلدیات کی حاجی محمد لطیف سعید مرحوم  کے اہل خانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کیمپ آفس ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) ڈسکہ کے سٹی صدر محمد افضل منشاء کے چچا اور حاجی محمد منشاء اور حاجی محمد بشیر بھٹی کے چھوٹے بھائی حاجی محمد لطیف سعید مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

صوبائی وزیر نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر حاجی محمد عظیم بٹ صدر پی پی 51، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، سابق چیئرمین چوہدری رسالت گجر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ شرکا نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...