تتلے عالی :2گھروں سے نقدی طلائی انگوٹھی اور مرغیاں چوری

تتلے عالی :2گھروں سے نقدی  طلائی انگوٹھی اور مرغیاں چوری

تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی میں ظہیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی اور 60ہزار روپے مالیت کی طلائی انگوٹھی چوری کرکے لے گئے۔

دوسری واردات میں مرالی والا میں اسامہ کی حویلی سے دو اصیل مرغ، تین مرغیاں اور ایک چوزہ چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...