سیالکوٹ:پرندوں کاغیر قانونی شکار اور تجارت ، 27ملزم گرفتار
5لاکھ 41ہزار روپے جرمانہ عائد،6ملزموں کے خلاف مقدمات درج
سیالکوٹ (نمائندہ دُنیا) محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے غیر قانونی شکار، جنگلی جانوروں اور پرندوں کی تجارت اور قبضے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 27 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کارروائیوں کے دوران 10 جنگلی پرندے اور ایک زندہ گیدڑ بھی بازیاب کروایا گیا۔ترجمان کے مطابق 16 ملزموں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ چھ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ سیالکوٹ میں خطرناک جنگلی جانوروں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ شہری آبادی میں بھٹک کر آنے والی مادہ پاڑہ ہرن کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے بعد قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments