کامونکے :ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، کار سوار فیملی بھی لٹ گئی
کامونکے (تحصیل رپورٹر) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں کار سوار فیملی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گاؤں واہلیانوالی کا رہائشی علی حمزہ اہلِ خانہ کے ہمراہ واہنڈو سے گھر واپس جا رہا تھا کہ موضع سنوپر کے قریب ناکہ لگائے دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گاڑی سے 20 ہزار روپے ، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیے ۔اسی دوران ملزمان نے وہاں سے گزرنے والے واہنڈو کے محمد ندیم سے 80 ہزار روپے اور قیمتی پارچات، گورالی کے حسن امتیاز سے 20 ہزار روپے اور جنڈوالا کے اسامہ چیمہ سے 30 ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں گوجرانوالہ کا رہائشی عبدالواسیع موٹر سائیکل پر نواحی گاؤں ماڑی ٹھاکراں میں اپنے ڈیرے پر جا رہا تھا کہ نہر اپر چناب کے پل پر چار ڈاکوؤں نے اسے روک کر 38 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments