حافظ آباد میں ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی قلت، کسان پریشان
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا) ضلع بھر میں ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، جس کے باعث کسانوں کو کھاد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کاشتکار کھاد کی تلاش میں مختلف ڈیلرز اور دکانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، تاہم انہیں سرکاری نرخوں پر کھاد دستیاب نہیں ہو رہی۔مقامی کاشتکاروں کے مطابق بعض ذخیرہ اندوزوں نے مبینہ طور پر کھاد کے گودام بھر رکھے ہیں اور مصنوعی قلت پیدا کرکے ڈی اے پی اور یوریا کھاد مہنگے داموں بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ کھاد کی عدم دستیابی اور اضافی قیمتوں نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان کاشتکاروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے ، گوداموں کی انسپکشن کی جائے ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور کسانوں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments