ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن کا ایکسیلنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ
لالہ موسیٰ (نمائندہ دُنیا) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن گجرات روبینہ ناصر نے گورنمنٹ ایکسیلنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور۔۔۔
اس دوران سکول کے مجموعی ماحول، خوبصورت تاریخی عمارت اور صفائی و دیکھ بھال کے بہترین انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادارے کے شاندار تعلیمی ورثے اور علاقے کی تعلیمی و سماجی ترقی میں اس کے دیرینہ کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تاریخی تعلیمی اداروں کے ورثے کے تحفظ اور معیارِ تعلیم کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments