عوامی مینڈیٹ کا احترام آئینی و اخلاقی ذمہ داری :طاہرسلطان
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انصاف لائرز فورم کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر سلطان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار مضبوط جمہوری نظام، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر ہوتا ہے۔
جمہوریت میں عوام کی رائے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام تمام جمہوری قوتوں کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنیوں میں تبدیل کرنے کے بجائے دلیل، برداشت اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی روایت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments