معاشی خودمختاری بہتر مستقبل کی بنیاد ہے :سیمسن اقبال

 معاشی خودمختاری بہتر مستقبل  کی بنیاد ہے :سیمسن اقبال

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کرسچن بزنس الائنس کے صدر سیمسن اقبال نے کہا ہے کہ پیسہ معاشرے میں بڑی طاقت رکھتا ہے۔

معاشی طور پر مستحکم انسان نہ صرف بہتر زندگی گزار سکتا ہے بلکہ اپنے خاندان اور معاشرے میں عزت و وقار کے ساتھ اپنا مقام بھی بنا سکتا ہے ۔ آج کے دور میں مالی وسائل کے بغیر بہت سے سماجی اور معاشرتی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس لیے ہر فرد کو معاشی خودمختاری کے لیے عملی جدوجہد کرنی چاہیے ۔ سیالکوٹ کاروباری اعتبار سے ایک بڑا شہر ہے ، جہاں صنعت و تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی لیں اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار انسان کی ساکھ اور اعتماد کو مضبوط بنانے کے ساتھ ذرائع آمدن میں اضافے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے ۔ کاروباری ترقی ہی معاشی استحکام، خودمختاری اور بہتر مستقبل کی بنیاد بن سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...