غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا: راجہ سکندر خان
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام پہلے ہی اسرائیلی حملوں کے باعث اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث خیمہ بستیوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ایسے میں شدید بارشوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور بے گھر خاندان ایک نئے انسانی المیے سے دوچار ہیں۔ بارشوں کے باعث خیموں میں مقیم فلسطینی خاندانوں، بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بارش کا پانی خیموں میں داخل ہونے ، سرد موسم اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے ان کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے ۔ فلسطینی عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، شہری آبادی اور بنیادی تنصیبات کا تحفظ کیا جائے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ اور مظلوموں کی داد رسی عالمی ضمیر کا تقاضا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments