مظہر اقبال رندھاوا جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے نائب امیر مقرر

 مظہر اقبال رندھاوا جماعت اسلامی  پنجاب وسطی کے نائب امیر مقرر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مظہر اقبال رندھاوا کو جماعت اسلامی پنجاب وسطی کا نائب امیر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے صوبائی نظم کے اجلاس میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مشاورت کے بعد انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی۔ مظہر اقبال رندھاوا اس سے قبل مسلسل 10 سال تک امیر ضلع گوجرانوالہ کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے ، اس دوران انہوں نے اپنی ذمہ داریاں اخلاص اور جانفشانی سے نبھائیں۔ ان کے دور میں جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ تنظیمی طور پر مزید مضبوط اور فعال ہوئی، دعوتی و تربیتی حلقوں میں وسعت آئی اور فلاحی سرگرمیوں سمیت عوامی مسائل پر جماعت کا کردار نمایاں رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...