ڈی سی کالونی میں گھر سے ایک لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون چوری

ڈی سی کالونی میں گھر سے ایک لاکھ  10ہزار روپے اور موبائل فون چوری

راہوالی (نامہ نگار) ڈی سی کالونی کے مہران بلاک میں نامعلوم چور گھر سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی اور 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرکے لے گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ سبین اختر سکنہ مہران بلاک نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ وہ دن دو بجے اپنے گھر میں سو گئی تھی، شام پانچ بجے بیدار ہوئی تو اس کے پرس سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی اور 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون غائب تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق موبائل فون میں اہل خانہ کی نجی تصاویر اور خاوند کا کاروباری ڈیٹا سمیت آن لائن ادائیگیوں کا حساب کتاب بھی موجود تھا۔ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...