انسانی سمگلنگ،ویزا فراڈ کا ملزم گرفتار، 72لاکھ ہتھیانے کا الزام
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکل گجرات سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر اقبال ساکن گجرات کے نام سے ہوئی ہے ، جس کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے تین شہریوں کو یورپی ملک پرتگال میں قانونی ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 72 لاکھ روپے وصول کیے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھاری رقم لینے کے باوجود ملزم نے نہ متاثرین کو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی ان کی رقوم واپس کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments