آٹا 180 اور میدہ 200 روپے کلو فروخت ہونے لگا
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
میدہ 200 روپے جبکہ آٹا 180 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، نان روٹی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ تندور مالکان کی جانب سے 100 گرام کا نان 30 روپے جبکہ 80 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments