مزدا ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، مسافر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ
راہوالی (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر بدر 313 کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی آٹو رکشہ کو عقب سے ٹکر کے نتیجے میں رکشہ میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ بھٹیکے وزیرآباد کا رہائشی زاہد علی راہوالی سے وزیرآباد جانے کیلئے رکشہ میں سواریاں بٹھا کر جا رہا تھا کہ بدر 313 کے قریب عقب سے آنے والے مزدا ٹرک جسے محمد علی سکنہ شکر گڑھ چلا رہا تھا، نے مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشہ کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں رکشہ کی پچھلی نشست پر بیٹھا مسافر حسنین سکنہ نظام آباد شدید زخمی ہو گیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments