بابا فرید فری آئی کیمپ اختتام پذیر تین روز میں 1713آپریشن

بابا فرید فری آئی کیمپ اختتام پذیر  تین روز میں 1713آپریشن

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل کے مرکزی ترجمان حافظ محمد یعقوب فریدی کے مطابق مرکزِ مصطفیٰ میں عبدالرزاق جانو میموریل ٹرسٹ اور ادارۃ المصطفیٰ ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ بابا فرید فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔14 نومبر سے شروع ہونے والے کیمپ کے پہلے روز 1600 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔

 جبکہ 598 افراد کی لیزر سرجری کی گئی۔ دوسرے روز 15 نومبر کو 644 مریضوں کے آپریشن کیے گئے ، جبکہ تیسرے اور آخری روز 564 مردوں اور 835 خواتین کا طبی معائنہ کیا گیا اور 451 مریضوں کے آپریشن کیے گئے ۔ اس طرح تین روز کے دوران مجموعی طور پر 1693 بڑے اور 20 چھوٹے آپریشن کیے گئے ، جن کی کل تعداد 1713 بنتی ہے ۔عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی اور عبدالرحیم جانو کی سرپرستی میں منعقدہ اس آئی کیمپ میں مریضوں کو مفت آپریشن، ادویات اور لینز فراہم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...