گوجرانوالہ میں جدید انڈسٹریل پارک بنایا جا رہا :شافع حسین
صنعتکار حکومت کی بلاسود اور آسان قرضوں کی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں:خطاب
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان فیرس نان فیرس میٹلز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں 250ایکڑ پر جدید انڈسٹریل پارک بنایا جا رہا ہے ، جبکہ صنعتکار حکومت کی بلاسود اور آسان قرضوں کی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے حکومت کی نئی صنعتی پالیسی پنجاب میں صنعت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور مراعات موجود ہیں۔ صنعتکاروں کی سہولت کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹس میں بینکوں کی برانچیں بھی قائم کی جا رہی ہیں، جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پاکستان کا بڑا صنعتی شہر ہے اور یہاں کی صنعتوں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments