گیارہ سالہ پرانا تنازع حل، شاہین اشفاق کو 8لاکھ کی سونے کی چوڑیاں واپس
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے سابق رکن قومی اسمبلی، سابق رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما شاہین اشفاق کی گیارہ سالہ پرانی شکایت کا پہلی ہی سماعت پر ازالہ کرتے ہوئے انہیں تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کی دو نئی سونے کی چوڑیاں واپس دلوا دیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل چوہدری محمد فاروق نے آن لائن موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ جیولر کو طلب کیا اور فریقین کی موجودگی میں معاملے کی سماعت کی۔ مؤثر پیروی اور فوری اقدامات کے نتیجے میں تنازع خوش اسلوبی سے حل کروا دیا گیا۔ شکایت کنندہ کو اصل سونے کے وزن اور مالیت کے مطابق تقریباً دو تولہ وزنی دو نئی سونے کی چوڑیاں فراہم کی گئیں، جس سے گیارہ سال سے زیر التوا شکایت کا پہلی سماعت پر ازالہ ممکن ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments