جامکے چٹھہ میں سلطان العارفین کانفرنس کا انعقاد
جامکے چٹھہ (نامہ نگار) جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان کے زیر اہتمام سلطان العارفین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول کریمؐ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر انسان محبوبان خدا میں شامل ہو جاتا ہے اور اسے ولایت کا مرتبہ حاصل ہوتا ہے ۔ حضرت سلطان باھوؒ ہر وقت ذکر الٰہی میں مشغول رہتے تھے اور اسی نسبت سے سلطان باھو کے نام سے معروف و مشہور ہوئے ۔ تقریباً ساڑھے تین سو سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی ہر طرف آپؒ کا تذکرہ عقیدت و احترام سے کیا جاتا ہے ،اولیائے کرام کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments