نوشہرہ ورکاں :تین میڈیکل سٹورز کے چالان، دو سے ادویات کے نمونے حاصل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) تحصیل ڈرگ انسپکٹر حیدر علی نے مختلف میڈیکل سٹورز پر اچانک چھاپے مارے ، ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین میڈیکل سٹورز کے چالان کرکے کیسز کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیے جبکہ دو میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونے حاصل کر لیے گئے ۔
ڈرگ انسپکٹر نے تحصیل بھر میں میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کے دوران فضل میڈیکل سٹور گھمن والا، حسنین میڈیکل سٹور مجو چک اور فیضان میڈیکل سٹور عابد آباد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے چالان تیار کیے اور کیسز کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر د یئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments