گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے ڈیوائیڈر کاٹ کر غیر قانونی یوٹرن بنا لیے گئے

 گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے ڈیوائیڈر  کاٹ کر غیر قانونی یوٹرن بنا لیے گئے

تتلے عالی (نامہ نگار) گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر مبینہ طور پر ڈیوائیڈر لائن کے بلاک ہٹا کر متعدد مقامات پر غیر قانونی راستے اور یوٹرن بنا لیے گئے ، محکمہ ہائی وے خاموش تماشائی بن گیا۔

اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دو رویہ سڑک پر من مانے راستوں کے باعث حادثات اور سڑک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بعض مقامات پر ایک طرف سے دوسری طرف جانے کے لیے مٹی ڈال کر عارضی راستے بھی قائم کر لیے گئے ہیں، جہاں سے اینٹوں، ریت، بجری اور سیمنٹ سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں، بسیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹرسائیکلیں گزر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...