گجرات:واسا ملازمین اور اہلخانہ کو مفت علاج کی سہولت، سوشل سکیورٹی کارڈز تقسیم
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) واسا ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملازمین میں سوشل سکیورٹی کارڈز تقسیم کر د یئے ۔ ان کارڈز کے ذریعے ملازمین کے ساتھ ان کی بیویاں اور بچے بھی سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات سمیت مقررہ ہسپتالوں اور مراکز صحت سے مفت علاج، ادویات اور آپریشن کی سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments