پراپرٹی کاروبار کا جھانسہ دیکر 8 کروڑ 60 لاکھ کافراڈ، بوگس چیک دینے پر مقدمہ
راہوالی (نامہ نگار) پراپرٹی کا کاروبار کرنے کا جھانسہ دے کر محلہ دار سے 8کروڑ 60لاکھ روپے وصول کرنے اور رقم کی واپسی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کینٹ کے رہائشی ملک آفتاب حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ سیف اللہ سنہ فیز ٹو کینٹ اس کا محلہ دار اور پرانا تعلق دار ہے ، جس نے خود کو ڈی ایچ اے کا رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلر اور کینٹ ایریا میں کپڑے کی دکان کا مالک ظاہر کرتے ہوئے پراپرٹی خریدنے کے لیے رقم کی ضرورت کا بتایا۔ مختلف اوقات میں گواہان داؤد اقبال اور مظہر علی شاہ سکنہ اقبال ٹاؤن کی موجودگی میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کیے ۔ بعدازاں فائلز کے اندراج کا مطالبہ کرنے پر ملزم مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور خریدی گئی زمین کے تنازعے کا بہانہ بناتا رہا۔ ملزم نے رقم کی ادائیگی کے لیے پنجاب بینک کینٹ برانچ کے چیک دیے جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے اور بوگس ہونے کے باعث کیش نہ ہو سکے ۔ پولیس نے ملک آفتاب حسین کی درخواست پر ملزم سیف اللہ باجوہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments