ڈسکہ :سموگ و ترقیاتی کاموں کا گردوغبار شہریوں کیلئے وبال جان

ڈسکہ :سموگ و ترقیاتی کاموں کا گردوغبار شہریوں کیلئے وبال جان

سانس و آنکھوں کی بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ،کام جلدمکمل کئے جائیں :شہری

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) ڈسکہ میں سموگ اور طویل عرصے سے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث اٹھنے والے گردوغبار نے شہریوں کی صحت کیلئے خطرات پیدا کر دیئے ، پسرور روڈ، کالج روڈ، کچہری روڈ، سمبڑیال روڈ، سرکلر روڈ اور لاری اڈا سمیت متعدد علاقے شدید متاثر ہونے لگے ۔ فضائی آلودگی اور دھول مٹی کے باعث شہریوں کو سانس، آنکھوں اور گلے کی تکالیف سمیت مختلف طبی مسائل کا خدشہ لاحق ہے ۔تفصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والی سموگ اور شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں فضا میں گردوغبار کی مقدار بڑھ گئی ہے ، جس سے معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہر کے اہم علاقوں میں سڑکوں پر اڑتی دھول اور تعمیراتی کاموں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث سڑکوں پر گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں، جس سے راہگیروں، طلبہ و طالبات، دکانداروں، موٹر سائیکل سواروں اور اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، تعمیراتی مقامات پر پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے اور سڑکوں کی صفائی سمیت گردوغبار کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...