منڈیکی گورائیہ چوک میں چار چار گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول

منڈیکی گورائیہ چوک میں چار چار گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول

مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،فوری نوٹس کامطالبہ

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) منڈیکی گورائیہ چوک میں ٹریفک پولیس کی مبینہ نااہلی اور عدم توجہی کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، چار چار گھنٹے ٹریفک میں پھنسے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ منڈیکی گورائیہ چوک میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ ٹریفک جام میں دولہا اور باراتیوں کی گاڑیاں بھی پھنس جاتی ہیں جس کے باعث وہ مقررہ وقت پر میرج ہالز نہیں پہنچ پاتے ۔ تاخیر سے پہنچنے کے باعث بعض اوقات میرج ہالز کا مقررہ وقت ختم ہو جاتا ہے اور دلہن والوں کی جانب سے باراتیوں کے لیے تیار کیا گیا کھانا بھی ضائع کرنا پڑتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور چوک میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...