علی پورچٹھہ میں ڈیڑھ سال سے بیوٹیفکیشن منصوبہ نامکمل
شہریوں کو گردوغبار اور کیچڑ جیسی مشکلات ،منصوبہ جلدمکمل کرنے کامطالبہ
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر) علی پورچٹھہ میں شہری خوبصورتی کا منصوبہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، ترقیاتی کاموں کی سست روی نے شہریوں اور دکانداروں کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ منصوبے کی طوالت کے باعث شہری خوبصورتی کے بجائے اذیت کا شکار ہیں ، ڈیڑھ سال کے دوران منصوبے کے تحت تاحال صرف ایک فٹ چوڑا نالہ تعمیر کیا گیا ہے اور دکانوں کے سامنے رنگ و روغن کا کام کیا گیا ہے جبکہ دیگر تعمیراتی کام ابھی تک نامکمل ہیں۔ ادھورے کاموں کے باعث دکاندار گزشتہ ڈیڑھ سال سے گردوغبار اور بارش کے موسم میں کیچڑ جیسی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹیفکیشن منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہونے کے ساتھ دکانداروں اور عام شہریوں کو بھی مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments