گجرات بار کے انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری
گجرات (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار اگجرات کے انتخابات 12 دسمبر کو ہوں گے۔چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری سلیم قاسم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 اور 24نومبر کو وصول جبکہ 25نومبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ امیدوار 26 نومبر کو کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ 27نومبر کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ پولنگ 12 دسمبر 2026 کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments