نا مو س ر سا لت پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کرینگے، نذیر احمد

گستاخ ر سول جارج مسیح کو فوری گر فتار کیا جا ئے ور نہ سخت احتجاج کیا جا ئیگا
دینہ(نمائندہ دنیا)ناموس رسولؐ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،شاتم رسولؐ دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ عاشق رسولؐ پابند سلاسل ہے،گستاخ رسولؐ کو فی الفورگرفتار کیا جائے ور نہ سخت احتجاج کیا جا ئے گا ،ان خیالات کااظہار نذیر احمد جماعتی صدرتحریک تحفظ اسلام پاکستان تحصیل دینہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے مزید کہا کہ گستاخ رسولؐ جارج ناز کے خلاف ایف آئی آر درج ہے مگراس کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جبکہ سید خلیل حسین شاہ کاظمی صدر پاکستان سنی تحریک ضلع جہلم کو آواز بلند کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا،افسوس ناک لمحہ ہے کہ مجرم کو پناہ دی جارہی ہے اور جبکہ عاشق رسول ؐ کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر علامہ ضیاء الحق ستی،حافظ ابرار حسین،قاری اظہر محمود،قاری ذوالفقار حسین،عنصرالحسینی،قاری فیصل محمود ،چوہدری شاہ نواز،علامہ بشیر احمد ،قاری عابد حسین نے کہا کہ جارج مسیح کو فی الفور گرفتارکیا جائے،اور سید خلیل حسین شاہ کاظمی کو رہا کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کریںگے۔