جہلم انتظا میہ گستاخ رسول کو تحفظ فرا ہم کر رہی ہے ،خلیل کا ظمی

وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی سی او ،ڈی پی او کو فوری تبدیل کریں ، پریس کا نفر نس سےخطاب
جہلم(نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ مقامی سیاست دانوں کے اشاروں پر توہین رسالت کے مرتکب سینیٹری ورکر کو تحفظ فراہم کر رہی ہے جبکہ نامزد ملزم کی عدم گرفتاری پر پرامن احتجاج کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کی بددیانتی کی وجہ سے میرا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا گستاخ رسولؐ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی وجہ سے مجھے 32دن کیلئے نظر بند کیا گیا جسکولاہور ہائی کورٹ روالپنڈی بینچ نے کالعدم قرار دے دیا نظر بندی کے دوران مقامی سیاست دانوں نے مقدمہ واپس لینے اور معاملات طے کرنے کیلئے ایک سرکاری افسر کو بطور ایلچی ڈسٹرکٹ جیل بھجوا یا تاہم میرے انکار پر اسے مایوس واپس لوٹنا پڑا گستاخ رسولؐ کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے،وزیر ا علیٰ پنجاب ،ڈی پی او جہلم اور ڈی سی اوجہلم کو فوری تبدیل کر یں ۔ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک ضلع جہلم کے صدر سید خلیل حسین کاظمی نے 32روزہ غیر قانونی نظر بندی کے اختتام پر دارالعلوم انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مقامی سیاست دانوں کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے گستاخ رسولؐ آزاد گھوم رہا ہے جبکہ ہمارے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کر کے ہمیں ہرا ساں کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ۔ سنی تحریک ضلع جہلم کے صدر نے دیگر علماء کے ہمراہ گستاخ رسول ؐ سینیٹری ورکر جارج ناز کو تحفظ فراہم کرنے والے ڈی پی او جہلم اور ڈی سی او جہلم کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطا لبہ کیا ۔