ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کے ایم ایس و دیگر کیخلاف انکوائری

 ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کے ایم ایس و دیگر کیخلاف انکوائری

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سپیشل سیکرٹری(آپریشنز)نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجر خان میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی۔۔۔

 اختیارات سے تجاوز اور غلط بیانی پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، سینئر میڈیکل آفیسر سمیت 6 ڈاکٹر ز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجر خان، راولپنڈی کو انکوائری آفیسر مقررکردیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 یوم میں انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوائیں جس کی روشنی میں متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی جانچ پڑتال گئی،اس دوران معلوم ہوا کہ ہیپرین انجکشن ہسپتال میں موجود ہونے کے باوجود مریضوں سے باہر سے منگوا یاجا تا ہے جس پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین،کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر سعید احمد،فارماسسٹ فارمیسی منیجر عاصمہ کنول،فارماسسٹ انور ،چارج نرس عطیہ خالد اور ڈسپنسرعمیراحمد کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں