نوشہرہ:رشتے کے تنازع پر اغوا ہونے والا مغوی بازیاب، 7ملزم گرفتار

نوشہرہ:رشتے کے تنازع پر اغوا ہونے  والا مغوی بازیاب، 7ملزم گرفتار

پشاور (اے پی پی) نوشہرہ کی تھانہ اکوڑہ پولیس نے رشتے کے تنازع پر اغوا ہونے والے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا کر 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مریم زوجہ عابد خان نے تھانہ اکوڑہ پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ ہم گھر میں موجود تھے کہ عبدالولی، واصل، ہارون اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر میرے شوہر عابد خان کو اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس ٹیم نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں