منشیات سپلائر سمیت 9افراد گرفتار ساڑھے 17کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) واہ کینٹ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر5کلو 500گرام چرس برآمد کی۔۔
، پیرودھائی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3کلو 220گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3کلو 80گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 2کلو 840گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1کلو 720گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1کلو 300گرام چرس برآمد کر لی۔