پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،رمیش سنگھ

 پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،رمیش سنگھ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ کرسمس کیک کاٹا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبہ بھر میں آج سے کرسمس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کی محافظ ہیں۔ صوبائی سطح پر اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ بجٹ میں وزارت کا 3 سو فیصد بجٹ بڑھایا گیا تاکہ اقلیتوں کی فلاح کو یقینی بنایا جا سکے ۔ تاریخ کا سب سے بڑا سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ جس کے تحت 75 ہزار مینارٹی کارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں