وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس، پارلیمنٹ لاجز نیو بلاک پر کام تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت طلال چودھری نے اسلام آباد میں 5 اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ، ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس، پارلیمنٹ لاجز نیو بلاک اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا معائنہ کیا ، وزیر مملکت نے تمام منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے پر زوردیا ہے ، ا نہوں نے کہا کہ عوامی ضروریات اور آئندہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل جاری ہے ، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی وزارتِ داخلہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں