راولپنڈی میں آپریشن،56 مرلہ قیمتی ریلوے اراضی واگزار
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)پاکستان ریلو ے نے راولپنڈی ڈویژن میں عثمان کھٹر ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزا ت کے خلاف آپریشن کیا۔
غیر قانونی تعمیرات اور دکانیں مسمار کر دیں، 56.62مرلہ قیمتی ریلوے اراضی واگزار کرا لی گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ حنیف عباسی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی ۔