قائد اعظم نے مسلمانوں کو متحد کرنے کیلئے اسلامی شناخت کو مؤثر ذریعہ بنایا،ریاض شاہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سرپرستِ اعلیٰ ادارۂ تعلیماتِ اسلامیہ علامہ سید ریاض شاہ نے کہا ہے کہ تحریکِ پاکستان کے دوران قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے اسلامی شناخت کو ایک مؤثر ذریعہ بنایا۔۔۔
ان کا وژن ایک ایسے جدید ریاستی نظام پر مبنی تھا جو اسلام کے بنیادی اصولوں انصاف، مساوات اور اخوت پر قائم ہو اور جس میں اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دی جائے ۔ادارہ تعلیمات اسلامیہ کی کوشش ہے کہ وہ قائد اعظم کے مذہبی افکار کو عام کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔